Monday, May 11, 2026
 

معرکہ حق، ایف سی بلوچستان کے افسران کی یادگار شہداء پر حاضری

 



معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر ایف سی بلوچستان نارتھ کے افسران اور جوانوں نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر افسران اور جوانوں نے شہداء کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں، فاتحہ خوانی کی اور شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ ایف سی بلوچستان نارتھ کی جانب سے شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی فاتحہ خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا۔ افسران اور جوانوں نے ملک و قوم کی خاطر عظیم قربانیاں دینے والے شہداء کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا جبکہ اہلِ خانہ میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر ایف سی بلوچستان نارتھ کے افسران اور جوانوں نے وطنِ عزیز کے امن، سلامتی اور استحکام کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ بھی کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل