Monday, June 01, 2026
 

بابراعظم نے ظہیر عباس کا ریکارڈ توڑ دیا، اب نظریں جاوید میانداد کے تاریخی سنگِ میل پر

 



قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی کے دوران ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے لیجنڈری بیٹر ظہیر عباس کا کئی دہائیوں پرانا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں بابر اعظم نے 69 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی 38ویں نصف سنچری تھی۔ اس اننگز کے ساتھ بابر اعظم کی یہ آسٹریلیا کے خلاف تمام فارمیٹس میں 18ویں نصف سنچری تھی یوں انہوں نے ظہیر عباس کا 17 ففٹی پلس اسکورز کا ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا۔ پاکستانی بیٹرز کی اس فہرست میں اب بھی سب سے اوپر جاوید میانداد موجود ہیں جنہوں نے کینگروز کے خلاف تمام فارمیٹس میں مجموعی طور پر 20 مرتبہ ففٹی پلس اسکور کیا۔ 31 سالہ بابر اعظم آسٹریلیا کے خلاف اب تک 14 میچز میں 68.63 کی شاندار اوسط سے 755 رنز بنا چکے ہیں۔ انہیں جاوید میانداد کا تاریخی ریکارڈ برابر کرنے کے لیے مزید دو جبکہ اسے توڑنے کے لیے تین ففٹی پلس اننگز درکار ہیں۔ طویل عرصے تک فارم میں اتار چڑھاؤ کا شکار رہنے والے بابر اعظم نے حالیہ میچز میں عمدہ کم بیک کیا ہے اور وہ مسلسل نئے ریکارڈز اپنے نام کر رہے ہیں جس کے بعد شائقین کرکٹ کی نظریں اب جاوید میانداد کے ریکارڈ پر مرکوز ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل