Loading
صومالی قذاقوں کے ہاتھوں یرغمال بنے 10 پاکستانیوں کی نئی ویڈیو سامنے آگئی جس میں وہ حکومت سے اقدامات کرنے کا مطالبہ اور اپنی زندگیوں کی بھیک مانگ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صومالی قذاقوں کے ہاتھوں یرغمال پرائیوٹ جہاز آنر 25 میں سوار 10 پاکستانی عملے کے اراکین کی نئی ویڈیو سامنے آئی۔
اس ویڈیو میں یاسر خان اور دیگر پاکستانی حکومت پاکستان سے اپنی زندگیوں کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ یاسر خان نے کہا کہ 42 روز سے یرغمال ہیں جبکہ ہمیں پینے کیلیے گدلا پانی دیا جارہا ہے۔
یاسر خان نے ویڈیو میں گندے پانی سے بھری بوتل ہاتھ میں اٹھاکر حکومت پاکستان کو مخاطب کیا اور کہا کہ ہم بدحالی میں وقت گزار رہے ہیں 24 گھنٹے میں ایک بار ابلے ہوئے چاول کھاتے ہیں۔
انہوں نے وزیر اعظم پاکستان فیلڈ مارشل، صدر پاکستان اور دیگر متعلقہ حکام سے جلد از جلد مدد اور بازیابی کیلیے اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مدد نہ کی گئی تو ہم مزید جی نہیں پائیں گے۔
یاسر خان نے بتایا کہ ہماری کمپنی قذاقوں سے بات چیت نہیں کررہی اور مسلسل غلط بیانی سے کام لے رہی ہے، ہمیں یہاں سے نکال کر گھروں کو بھجوایا جائے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل