Loading
ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے امریکی فوجی تنصیبات پر حملوں کے ثبوت میں حملے کی ویڈیو بھی جاری کردی۔
ایران میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ خطے میں امریکی فوجی اہداف کے خلاف میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں، جن میں بحرین میں قائم امریکی ففتھ فلیٹ کا ہیڈکوارٹر اور ایک امریکی فضائی اڈہ بھی شامل ہے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے اس کارروائی کی مبینہ ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی مفادات پر مبینہ امریکی حملوں کے جواب میں کی گئی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رات ایک ایرانی آئل ٹینکر کو آبنائے ہرمز کے نزدیک نشانہ بنایا گیا جس سے جہاز کے انجن روم کو نقصان پہنچا۔
پاسدارانِ انقلاب کا مزید کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد ایرانی بحریہ نے ردعمل دیتے ہوئے ایک دشمن بحری جہاز کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔
ایرانی بیان میں مزید دعویٰ کیا گیا کہ امریکی فوج نے جزیرہ قشم کے جنوبی علاقے میں پاسدارانِ انقلاب کے ایک مواصلاتی ٹاور پر فضائی حملہ بھی کیا جس کے بعد ایرانی ایرو اسپیس فورس نے خطے میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کے خلاف کارروائی کی۔
???? تصاویر پاسخ به تجاوز ارتش آمریکا و حمله به ناوگان پنجم دریایی و پایگاه هوایی و بالگردی ارتش تروریستی و کودککش امریکا pic.twitter.com/MPK0gLBMAv
— خبرگزاری تسنیم (@Tasnimnews_Fa) June 3, 2026
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق جوابی حملوں میں بحرین میں موجود امریکی ففتھ فلیٹ کے ہیڈکوارٹر اور ایک علاقائی امریکی فضائی و ہیلی کاپٹر اڈے کو میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ ایران پہلے ہی خبردار کر چکا تھا کہ اس کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کا جواب زیادہ سخت اور مختلف انداز میں دیا جائے گا۔
ایرانی حکام کے مطابق حالیہ حملے اسی پالیسی کا حصہ ہیں اور انھیں مخالفین کے لیے ایک واضح پیغام سمجھا جانا چاہیے۔
دوسری جانب امریکی حکام کی جانب سے ان ایرانی دعوؤں پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ آزاد ذرائع سے بھی ان حملوں کی تفصیلات کی مکمل تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل