Loading
شہر قائد میں فیڈرل بی ایریا گلبرگ چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے شخص نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جناح اسپتال میں دم توڑ دیا۔
چھیپا حکام کے مطابق حادثہ جمعرات کی شب 10 بجے کے قریب پیش آیا ابتدائی طور پر شدید زخمی کو عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جسے بعدازاں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
متوفی کی شناخت 35 سالہ کاشف کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل