Loading
ماڑی پور میں ایس آئی یو پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان مبینہ مقابلہ پیش آئے جس میں دو ملزمان ہلاک اور ان سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کرلیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو)نے تھانہ ماڑی پور کی حدود میں انتہائی مطلوب ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔
ترجمان ایس ایس پی ایس آئی یو کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی، جس پر جوابی کارروائی کی گئی۔ ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دو مبینہ ملزمان ہلاک ہوگئے۔
ہلاک ملزمان کے قبضے سے 01 چھینا ہوا 9 ایم ایم پستول، 1 انفینکس موبائل فون جو قتل کے دوران چھینا گیا تھا، اور 30 بور پستول برآمد کرلیا گیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان عادی و پیشہ ورڈاکو تھے اورقتل، ڈکیتی اور اسلحہ چھیننے کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔۔۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل