Loading
ماڑی پور گیٹ نمبر 6 کے قریب سوزوکی الٹنے سے 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ماڑی پور تھانے کی حدود میں واقع ماڑی پور گیٹ نمبر 6 کے قریب ایک سوزوکی گاڑی الٹنے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔
ایدھی حکام کے مطابق زخمیوں میں 15 سالہ مدثر ولد گل بات، 10 سالہ عمر ولد مدام، 9 سالہ محمد حارث ولد کمال، 18 سالہ عتیق ولد اختر، 26 سالہ اسماعیل ولد احمد اور 14 سالہ عالم ولد سرور شامل ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر ایدھی ایمبولینس موقع پر پہنچی اور تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ابتدائی اطلاع کے مطابق حادثہ سوزوکی ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔ پولیس حکام کے مطابق بوندا باندی ہونے کے باعث سڑک پر پھسلن تھی جسکے باعث تیز رفتار سوزوکی ڈرائیور توازن برقرار نا رکھ سکا اور حادثے کا شکار ہوگیا۔ دیگر زخمی افراد بھی سوزوکی میں سوار تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل