Sunday, June 28, 2026
 

شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں2 افراد جاں بحق

 



شہرکے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے. تفصیلات کےمطابق اتوارکی صبح فیروزآباد تھانےکےعلاقےشہید ملت روڈ عمرشریف انڈرپاس میں خوفناک ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوارشخص شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طورپرجناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں شدید زخمی دوران علاج دم توڑگیا. متوفی شخص کی عمر 45 سال کے قریب ہے اور فوری طورپرمتوفی کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی، پولیس کے مطابق متوفی شخص موٹرسائیکل سوار بلوچ کالونی پل کی طرف جا رہا تھا. پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری اورفرارہوگئی. متوفی شخص کی موٹرسائیکل فیروز آباد تھانے منتقل کردی ہے. پولیس نے متوفی کے ورثا اورکارسوارملزمان کی تلاش شروع کردی. اسی طرح گڈاپ سٹی تھانے کے علاقے سپرہائیوے پر واقع نجی ہاؤسگ سوسائٹی میں  جامعہ مسجد کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی۔ متوفی شخص کی شناخت 30 سالہ ثاقب ولد اظہر افتاب کے نام سے کی گئی ، ریسکیو حکام کے مطابق متوفی شخص گاڑی میں سوار تھا اور گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا گاڑی فٹ ہاتھ سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں گاڑی سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔  ایس ایچ او گڈاپ سٹی موقع پر موجود ہے اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج اورواقعے کے دیگر پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ حادثے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل