Sunday, June 28, 2026
 

بین اسٹوکس نے ریٹائرمنٹ اعلان کے بعد جذباتی تقریر میں ساتھیوں سے کیا اپیل کی؟

 



انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے نیوزی لینڈ کے خلاف جاری فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے دوران بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے بعد بطور کپتان اپنی آخری جذباتی تقریر میں ساتھی کھلاڑیوں سے ٹیم کے لیے آخری بار بھرپور انداز میں کھیلنے کی اپیل کر دی۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں بین اسٹوکس نے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے کہا کہ یہ میرے آپ کے ساتھ انگلینڈ کی نمائندگی اور کپتانی کے آخری  دو دن ہیں، ریٹائرمنٹ کی وجوہات پر بعد میں بات ہوگی لیکن اس وقت میری پوری توجہ صرف ٹیم اور میچ پر ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ ٹیم کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کیں اور اب آخری مرتبہ بھی یہی کروں گا، انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں کو کہا کہ میچ کے اختتام تک جذبات کو ایک طرف رکھیں اور اپنی پوری توجہ میدان میں بہترین کھیل پیش کرنے پر مرکوز کریں۔ https://www.facebook.com/englandcricket/videos/one-of-englands-all-time-greatest-captains-ben-stokes-has-decided-to-retire-from/1003049662335250/ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میچ ختم ہونے پر میں میدان سے اس اطمینان کے ساتھ رخصت ہوں کہ ٹیم کے ہر رکن نے آخری لمحے تک اپنی بھرپور کوشش کی۔ انگلش آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ ریٹائرمنٹ سے متعلق جذباتی لمحات اور الوداعی رسومات میچ کے بعد بھی ہوسکتی ہیں، فی الحال سب کا مقصد صرف ٹیم کی کامیابی ہونا چاہیے۔ واضح رہے کہ 35 سالہ بین اسٹوکس نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر اپنے 16 سالہ بین الاقوامی کرکٹ کیریئر کا اختتام کر دیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل