Loading
فیفا ورلڈ کپ 2026 ناک آؤٹ راونڈ مرحلہ میں داخل ہو گیا ہے، منی برازیل کے نام سے کراچی کے مشہور علاقے لیاری میں میدان سج گیا، فٹبال کے دلدادہ اور مداحوں کی ایک بڑی تعداد لیاری انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں یہ سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے پہنچ گئی۔
ناک آوٹ راؤنڈ کے پہلے میچ میں میزبان کینیڈا نے ساؤتھ افریقہ کو 0-1 گول سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے، تاہم پیر کو سب سے بڑا اور اہم ترین مقابلہ برازیل اور جاپان کے درمیان کھیلا گیا۔
عالمی نمبر6 برازیل اور عالمی نمبر 18 جاپان کے گروپ میں پہلےمیچز برابری پر ختم ہوئے، برازیل نے عالمی نمبر 7 مراکش کے خلاف 1-1گول سے میچ برابر کھیلا جبکہ جاپان کاعالمی نمبر8 نیدرلینڈ کے درمیان پہلا میچ 2-2 گول سے برابر رہا تھا۔
جاپان عالمی کپ سے پہلے دوستانہ میچز میں برازیل اور جرمنی جیسی مضبوط ٹیموں کو شکست دے چکا ہے،برازیل کے متوالے اور مداح اپنی فیورٹ ٹیم کی ہمت اور جوش بڑھانے کے لیے اسٹیڈیم پہنچ گیے، انہوں نے اپنی ٹیم کے حق میں نعرے بازی کی اور بھنگڑے ڈالے،ان کا خیال تھا کہ دونوں ٹیمیں مضبوط ہیں اور ایک دوسرے خلاف بہترین مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں تاہم وہ مرو یا مار جاؤ کے مترادف اس میچ میں برازیل کی فتح کے خواہش مند نظر آئے۔
لیاری سپورٹس کمپلیکس کے زیر تعمیر فٹبال اسٹیڈیم میں شائقین کھیل کی بڑی تعداد کی موجودگی فٹبال سے گہرے لگائو اور محبت کا عکاس تھی، عالمی کپ میں پری کوارٹر فائنلز4 جولائی سے شروع ہوں گےجبکہ فائنل 19 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
برازیل پانچ مرتبہ عالمی کپ اپنے نام کر چکا ہے ، لیکن فٹبال کے متوالوں کی ایک بڑی تعداد دفاعی چیمپئن اور عالمی نمبر ایک ارجنٹائن اور فرانس کو عالمی کپ کے لیے فیورٹ قرار دے رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل