Monday, June 29, 2026
 

یورپ میں شدید گرمی سے ٹریفک لائٹس اور سڑکیں پگھلنے لگیں؟ وائرل ویڈیوز کی حقیقت کیا ہے؟

 



یورپ اس وقت اپنی تاریخ کی ریکارڈ گرمی کا سامنا کررہا ہے۔ ایسے میں انٹرنیٹ پر کچھ ایسی ویڈیوز بھی وائرل ہورہی ہیں جن میں ٹریفک سگنلز اور سڑکوں پر اسفالٹ کو پگھلتے دکھایا گیا ہے، کچھ ویڈیوز میں چلتی گاڑیوں کے ٹائر بھی پگھل رہے ہیں۔ ویڈیوز کے ساتھ کیپشن بھی درج ہے کہ یورپ میں شدید گرمی کی وجہ سے ٹریفک لائٹس خراب ہو رہی ہیں اور اسفالٹ پگھل رہے ہیں۔ علاوہ ازیں یہ خبریں بھی سامنے آرہی ہیں کہ ریکارڈ توڑ گرمی نے ٹراموں کو بند کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ فرانس، اسپین اور جرمنی جیسے کچھ مقامات پر درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ It’s 41°C in Germany and the traffic lights are literally melting pic.twitter.com/WnQ3jbu5CY — Faizan (@faizannriaz) June 29, 2026 یورپ میں شدید گرمی کی لہر خطرناک حد سے تجاوز ہونے کے بعد درجہ حرارت نے ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا ہے، جس سے جرمنی کے لیپزگ میں سب وے کا نظام بند ہوگیا ہے۔ لیپزگ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق، مسلسل گرم موسم کی وجہ سے آپریشنل سیفٹی کو متاثر کرنے والے ٹرام سروسز کو معطل کرنا پڑا۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ زیادہ درجہ حرارت اسفالٹ اور کنکریٹ کی سطحوں کے توسیعی جوڑوں میں سیلنٹ کو پگھلنے کا باعث بنتا ہے، جس سے شہر کی ٹرینوں کے محفوظ آپریشن کو خطرہ ہوتا ہے۔ یہاں تک تو بہرحال خبر درست ہے، لیکن اگر انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیوز کا جائزہ لیا جائے تو خبر کی صداقت مجروح ہوتی ہے۔ ویڈیوز کا معائنہ کرنے کے بعد فیکٹ چیک ٹیم اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ اکثر ویڈیوز میں اے آئی کا استعمال کیا گیا ہے یا مختلف حقیقی کلپ کو غلط انداز میں حالیہ واقعے سے جوڑا گیا ہے۔  Aşırı sıcak hava dalgasının etkileri, farklı ülkelerden kaydedilen görüntülerle gözler önüne serildi.pic.twitter.com/ZUJ2ruQ2NZ — Haber Bandı (@haberbandicom) June 28, 2026 دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹریفک لائٹس محض چالیس ڈگری سینٹی گریڈ پر نہیں پگھل سکتیں۔ ٹریفک سگنل کے پگھلنے کی جو ویڈیو حالیہ گرمی کے ساتھ شیئر کی جارہی ہے اس کے بارے میں کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ 2022 میں اٹلی میں ایک ٹریفک حادثے کی ہے جب ایک اسکوٹر میں آگ لگنے سے یہ لائٹس متاثر ہوئی تھیں۔ پوسٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹریفک لائٹس کو زیادہ ٹمپریچر برداشت کرنے کےلیے ڈیزائن کیا جاتا ہے، اور ہیٹ ویوز انھیں پگھلا نہیں سکتیں۔ نیز 2023 میں بھی یہی تصاویر اور ویڈیوز لکھنئو میں شدید گرمی کے تذکرے کے ساتھ بھی شیئر کی گئی تھیں۔ دیگر وائرل ویڈیوز میں بھی اے آئی کا استعمال کرکے صارفین کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ پس یہ بات تو طے ہے کہ یورپ اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے لیکن ان وائرل ویڈیوز کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل