Loading
خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں غیرت کے نام پر دو خواتین سمیت 3 افراد کو قتل کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع چارسدہ کی تحصیل مٹہ کے علاقے مغل خیل میں غیرت کے نام پر تین افراد قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مبینہ ناجائز تعلقات کے شک پر دو خواتین اور ایک مرد کو موت کے گھاٹ اتارا گیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے بتایا کہ تینوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا جبکہ 2 ملزمان فرار ہوگئے تھے۔
پولیس نے نے لاشوں کو تحویل میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کر دی جبکہ چھاپہ مار کارروائیوں میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل