Loading
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آزاد جمو و کشمیر میں انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے مشاورت کے بعد بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے اور پی ٹی آئی نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے فیصلے کا خیر مقدم بھی کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اراکین کا مؤقف تھا ہمیں لیول پلینگ فیلڈ نہیں دی جا رہی تو انتخابات کیسے لڑیں گے لہٰذا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کشمیر کا ساتھ دینا چاہیے۔
مزید بتایا گیا کہ پی ٹی آئی آزاد جموں وکشمیر کے رہنماؤں نے کہا کہ ہم پارٹی قیادت کے فیصلے کے ساتھ ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل