Saturday, July 04, 2026
 

اغوا اور زیادتی کیس، رضا ڈار کی گاڑی میں غیر ملکی خواتین کو ایئرپورٹ لے جانے کے شواہد سامنے آگئے

 



غیر ملکی خواتین سے جنسی زیادتی اور اغوا کے کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آئی، رضا ڈار کی گاڑی میں خواتین کو ایئرپورٹ لے جانے کے شواہد سامنے آگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق غیرملکی خواتین کو رضاڈار کی گاڑی میں ایئرپورٹ لے جایا گیا جس کی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق غازی روڈ پر تیز رفتاری کے باعث گاڑی کی دوسری گاڑی سے ٹکر ہوئی، تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والی گاڑی ٹکرائی تھی اور دوسری گاڑی سے ٹکرانے کو دیکھا جاسکتا ہے۔ غیرملکی لڑکی سٹیفنی نے بیان دیا کہ جب گاڑی کا ایکسیڈنٹ ہوا تو ہم گاڑی سے باہر نکلے اور دوسری گاڑی سے باہر نکلنے والی فیملی نے ون فائیو پر کال کرکے پولیس کو بلایا۔ غیر ملکی خاتون کے مطابق جب پولیس موقع پر پہنچی تو پھر ہم نے خود کو محفوظ سمجھا۔ قبل ازیں پولیس نے ملزمان کے  ڈی این اے سیمپل حاصل کرکے نمونے فرانزک کے لیے لیبارٹری بھیج دیے جبکہ افسوسناک واقعے کا شکار ہونے والی خواتین نے پولیس افسران کو کیس کی مکمل پیروی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ذرائع کے مطابق دونوں خواتین ایمبسی اور آن لائن زوم میٹنگز کے ذریعے عدالتی کارروائی کا حصہ بنیں گی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل