Loading
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں اسپین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا جبکہ کرسٹیانو رونالڈو کا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔
امریکا کے شہر ڈیلاس میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا، تاہم مقررہ وقت کے آخری لمحات میں اسپین نے فیصلہ کن گول کرکے کامیابی اپنے نام کر لی۔
اسپین کی جانب سے میکائیل میرینو نے 90ویں منٹ میں شاندار گول اسکور کیا، جو میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول ثابت ہوا۔
اس شکست کے ساتھ پرتگال کا فیفا ورلڈ کپ 2026 میں سفر اختتام پذیر ہوگیا، جبکہ اسپین نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اپنے آخری ورلڈ کپ کو یادگار نہ بنا سکے۔ ورلڈ کپ ٹرافی جیتنے کا خواب ایک بار پھر ٹوٹنے پر وہ میدان میں جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہو گئے۔
کوارٹر فائنل میں اسپین کا مقابلہ بیلجیئم اور امریکا کے درمیان ہونے والے میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل