Saturday, July 18, 2026
 

کشمیریوں نے جانوں کے نذرانے دیے تو ہمیں گھر بیٹھے آزادی ملی، وزیر دفاع

 



وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں بنیادی طور پر کشمیری ہوں، کشمیری مہاجرین کی قدر و قیمت بہت زیادہ ہے مگر آج انتخابات میں پاکستان اور کشمیر کے لازوال رشتے کو چیلنج کیا جارہا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں آزاد کشمیر کی مہاجرین کی نشست ایل اے 36 جموں 3 کے میں کارکنوں سے خطاب کیا۔  خواجہ آصف نے کہا کہ چوہدری اسحاق نے پارٹی پر احسان کیا، جس کی وجہ سے آج ہم سب ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوئے ہیں، بچپن سے کشمیر کے بہت الیکشن دیکھے ہیں، جس پس منظر میں آج الیکشن ہو رہے ہیں اس سے قبل ایسے ماحول میں الیکشن نہیں ہوئے۔ وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کے لازوال رشتے کو چیلنج کیا جا رہا ہے، اسمبلی اور ٹی وی شو میں اپنے خیالات کا اظہار کر چکا ہوں اور میں بنیادی طور پر کشمیری ہوں لیکن جنہوں نے دو لاکھ جانوں کے نذرانے دیے انکی خاک کے برابر نہیں ہوں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ کشمیری مہاجرین کی قدر و قیمت بہت زیادہ ہے، اگر میں نے کسی جگہ کا موازنہ کیا ہے وہ اس لئے کشمیری ویلی میں پاکستان کا پرچم اٹھا کر پاکستان کا نعرہ لگا رہے ہیں انکا مقام ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ جنہوں نے خون دیا ان کا مقام زیادہ ہے اور ہمیں اُن کی قیمتی جانوں کے نذرانوں کی وجہ سے گھر بیٹھے آزادی ملی ہے۔   

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل