Tuesday, August 04, 2026
 

بابر اعظم نے عبداللہ شفیق کا نام ’’کتابی‘‘ کیوں رکھا؟ ایان بشپ نے دلچسپ وجہ بتا دی

 



ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے ٹیسٹ کپتان بابر اعظم اور بلے باز عبداللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ کی جہاں سب شائقین تعریف کر رہے ہیں وہیں لیجنڈری ویسٹ انڈین پیسر اور کمنٹیٹر ایان بشپ نے بھی دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز 344 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تو پاکستان ٹیم کی ابتدائی دو وکٹیں 98 کے مجموعی اسکور پر گر گئیں۔ اوپنر امام الحق 14 اور اذان اویس 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دونوں کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان بابراعظم اور بلے باز عبداللہ شفیق کی جوڑی نے محاذ سنبھالتے ہوئے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر تیسری وکٹ کی شراکت میں 168 رنز بنائے۔ عبداللہ شفیق کیریئر کی چھٹی سنچری بنا کر 107 رنز اور بابراعظم 86 رنز پر وکٹ پر موجود ہیں۔ Ian Bishop: سیالکوٹ نے علامہ اقبال، پروین شاکر اور فیض احمد فیض جیسے عظیم شعراء اور ادیبوں کو جنم دیا ہے۔ اور بالکل اسی مناسبت سے، بابر اعظم نے عبداللہ شفیق کا نام 'کتابی' رکھا،ادبی لگاؤ کی وجہ سے نہیں، بلکہ ان کی 'کتابی'تکنیکی لحاظ سے۔ #PakvsWI #PCB pic.twitter.com/eskANjzOYh — Ather Salem® (@AthSal01) August 3, 2026 تجربہ کار بلے باز عبداللہ شفیق کی برصغیر سے باہر یہ پہلی ٹیسٹ سنچری ہے۔ بابراعظم اور عبداللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ پر کمنٹیٹر ایان بشپ بھی چپ نہ رہ سکے اور دونوں بلے بازوں کی تکنیک پر تبصرہ کیا۔ دوران میچ اپنی گفتگو میں ایان بشپ نے کہا کہ ان دونوں بلے بازوں کی دلچسپ بات یہ ہے کہ سیالکوٹ نے دنیا کو عظیم شاعر اور ادیب دیے، جن میں علامہ اقبال، پروین شاکر اور فیض احمد فیض شامل ہیں۔ اسی مناسبت سے بابر اعظم نے عبداللہ شفیق کو ’’کتابی‘‘ کا لقب دیا، جو ادب کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کی شاندار اور نصابی کتاب جیسی بیٹنگ تکنیک کی وجہ سے ہے۔ لیجنڈری ویسٹ انڈین پیسر اور کمنٹیٹر کا یہ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس پر شائقین بلے بازوں کی بیٹنگ سمیت ایان بشپ کی معلومات کی بھی تعریف کر رہے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل