Loading
میر رضا قتل کیس میں جامعہ کراچی میں قائم آئی سی سی بی ایس کی کیمیکل لیبارٹری سے موصول ہونے والی رپورٹ میں بڑے انکشافات سامنے آگئے۔
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ میر رضا کے خون میں بے ہوش کردینے والی دوا کے اثرات ملے ہیں جبکہ شرٹ کے مختلف حصوں میں تیزاب (ہائیڈرو کلورک ایسڈ) بھی ملا ہے۔
میر رضا کی شرٹ سے متعلق فرانزک تجزیے کی دو مختلف رپورٹس تیار کی گئی ہیں، فرانزک رپورٹ تحقیقتی ٹیم کو بھجوادی گئی ہے۔
شرٹ کا پہلا تجزیہ گن شاٹ ریزیڈیو کا کیا گیا، شرٹ کے اگلے حصے میں پچھلے حصے کے مقابلے میں گن شاٹ ریزیڈیو زیادہ ملا۔ گولی کے جسم سے نکلنے کا سوراخ اس کے مقابلے میں تقریباً 6 گنا بڑا تھا۔
ذرائع کے مطابق جس جگہ گولی لگتی ہے وہاں گن شاٹ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ فرانزک رپورٹ سندھ فرانزک ڈی این اے اینڈ سیرولوجی ڈپارٹمنٹ نے تیار کی ہے، والدین اور لاش کے ڈی این اے کی رپورٹس بھی آج مل جائیں گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل