Loading
آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے ایل اے 15 باغ 2 کے 9 اور ایل اے 16 باغ 3 کے 14 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق فیصلہ ریٹرننگ افسران کی جانب سے دی گئی رپورٹ کی روشنی میں کیا گیا۔
ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے مجموعی 23 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ 15 اگست 2026 کو ہوگی۔ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
ترجمان کے مطابق ریٹرننگ افسر حلقہ ایل اے 15 باغ 2 کی جانب سے 213 میں سے 204 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول ہوئے ہیں۔ ریٹرننگ افسر حلقہ ایل اے 16 باغ 3 کی جانب سے 186 میں سے 172 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول ہوئے ہیں۔
ایل اے 15 باغ 2 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 114، 135، 143، 144، 145، 146، 147، 148 اور 186 پر دوبارہ پولنگ ہوگی۔
ایل اے 16 باغ 3 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 28، 29، 40، 49، 50، 51، 77، 91، 109، 110، 111، 112، 143 اور 149 پر ری پولنگ ہوگی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل