Tuesday, August 11, 2026
 

پی ایم ڈی سی کی تمام ڈاکٹروں اور ڈینٹسٹس کو رجسٹریشن تجدید کی ہدایت

 



پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے تمام ڈاکٹروں اور ڈینٹسٹس کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹس کی تجدید کی ہدایت کردی ہے۔ پی ایم ڈی سی نے ڈاکٹروں کو رجسٹریشن کی تجدید کے لیے مقررہ 6 ماہ کی مدت سے فائدہ اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ پی ایم ڈی سی کے مطابق ڈاکٹرز اپنی رجسٹریشن 6 ماہ کے اندر لازمی تجدید کرائیں۔ رجسٹریشن کی تجدید کا مقصد مریضوں کا تحفظ اور طبی شعبے میں اخلاقی و پیشہ ورانہ معیار کا فروغ ہے۔ پی ایم ڈی سی کے مطابق رجسٹریشن کی تجدید کونسل کے رجسٹریشن ریکارڈ کو جدید اور قابل تصدیق بنانے کے لیے اہم اقدام ہے۔ رجسٹریشن کی تجدید سے اتائی پن، جعل سازی اور غیر مجاز طبی پریکٹس کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ پی ایم ڈی سی کے مطابق رجسٹرڈ ڈاکٹروں کی درست شناخت اور پیشہ ورانہ حیثیت یقینی بنانا ضروری ہے۔ رجسٹریشن ریکارڈ کی باقاعدہ تصدیق سے جعلی اسناد کے استعمال کی روک تھام بھی ممکن ہوگی۔ پی ایم ڈی سی کے مطابق وفات پا جانے والے ڈاکٹروں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹس کے ممکنہ غلط استعمال کی روک تھام کے لیے بھی اقدام لازم ہے۔ درست اور فعال رجسٹریشن برقرار رکھنا ہر ڈاکٹر کی پیشہ ورانہ اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ پی ایم ڈی سی کے مطابق رجسٹریشن کی تجدید سے پاکستان سمیت بیرون ملک پیشہ ورانہ مواقع میں سہولت ملے گی۔ غیر فعال اور پرانے رجسٹریشن ریکارڈز کی نشاندہی اور مناسب کارروائی میں بھی تجدید کا عمل معاون ہوگا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل