Sunday, August 16, 2026
 

کراچی، شہر میں نامعلوم سمت سے گولیاں چلنے کا سلسلہ بدستور جاری، مزید 2 افراد زخمی

 



شہر کراچی میں نامعلوم سمت سے گولیاں چلنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، مختلف علاقوں میں گولیاں لگنے سے نوعمر لڑکے سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد نصرت بھٹو کالونی میں فائرنگ سے 12 سالہ ارسلان زخمی ہوگیا جبکہ شرافی گوٹھ کے علاقے لانڈھی معین آباد ایک نمبر میں گھر کے اندر فائرنگ سے 45 سالہ لائق شاہ زخمی ہوگیا۔ دونوں زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی اور جناح اسپتال لیجایا گیا۔ اس حوالے سے شارع نور جہاں اور شرافی گوٹھ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے پیش آئے ہیں اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل