Loading
شہر کے علاقے گارڈن رام سوامی کے قریب ایک رہائشی عمارت کے بیسمنٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پہلی منزل سے ایک خوفزدہ خاتون چھلانگ لگا دی۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر پہنچی اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کردی۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ کے باعث خوفزدہ ایک خاتون نے پہلی منزل سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئیں۔ انہیں فوری طبی امداد کے لیے منتقل کردیا گیا۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ بیسمنٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل