Loading
شہر قائد ضلع کیماڑی مچھر کالونی شیرازی چوک کے قریب نامعلوم مسلح ملزم نے فائرنگ کرکے 40 سالہ شخص کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ہاشم کے نام سے ہوئی ہے۔ ہیڈ محرر تھانہ ڈاکس شاہد کے مطابق مقتول محمد ہاشم ولد صورت عالم کو گھر کے قریب مبینہ طور پر ٹارگٹ کرکے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
فائرنگ کے نتیجے میں 2 گولیاں سینے پر لگیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔ اطلاع کے مطابق فائرنگ کے وقت مقتول کے ساتھ کوئی اور شخص بھی بیٹھا ہوا تھا تاہم ملزمان کی جانب سے جیسے ہی فائرنگ شروع کی گئی دوسرا شخص فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
تاہم واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کا ایک خول برآمد کرلیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردی جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل