Loading
سپر ہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے بائیک سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق حادثہ سپر ہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔
حادثے میں بائیک سوار شہزاد نامی شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا نوجوان عاطف شدید زخمی ہو گیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق کی لاش اور زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے نامعلوم گاڑی کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل