Loading
پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون نے پاکستان پہنچ کر اسلام قبول کرنے کے بعد نکاح کرلیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 58 سالہ امریکی خاتون روزانا مرینا نے 34 سالہ عادل شہزاد سے شادی کرلی۔
عادل شہزاد کا کہنا ہے کہ تین سال قبل سوشل میڈیا پر دونوں کی دوستی ہوئی جو وقت کے ساتھ محبت میں تبدیل ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں فیس بک پر رابطہ ہوا اور پھر یہ تعلق سنجیدہ رشتے میں بدل گیا۔
عدالت میں بیان دیتے ہوئے روزانا مرینا نے کہا کہ وہ اپنی مرضی سے پاکستان آئیں اور اپنی خوشی سے عادل شہزاد سے شادی کی۔
اس منفرد شادی کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے جہاں صارفین مختلف آراء اور تبصرے کر رہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل