Loading
شہر قائد کےمختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں بچے سمیت 4 افراد جاں بحق اور2 افراد زخمی ہوگئے.
تفصیلات کے مطابق موچکو تھانے کے علاقے بلدیہ ناردرن بائی پاس یوسف گوٹھ ٹرمینل کے قریب واٹرٹینکر اورٹرالرمیں تصادم ایک شخص جاں بحق ہوگیا. جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول ٹراما سینٹر منتقل کی گئی جہاں متوفی کی شناخت 30 سالہ اسد ولد رحیم کے نام سے کی گئی.
ماڑی پور تھانے کے علاقے گریکس پونا پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوارایک شخص جاں بحق اوردوسرا زخمی ہوگیا جنہیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ٹراما سینٹرمنتقل کیا گیا جہاں متوفی کی شناخت 40 سالہ فیاض ولد غلام فرید اورزخمی کی شناخت45 سالہ اصغرولدغلام حیدرکے نام سے کی گئی، ایک موٹر سائیکل سوار یوٹرن کاٹ رہا تھا کہ دوسرا موٹر سائیکل سوار انتہائی تیزرفتاری سے آرہا تھا اوریو ٹرن لینے والے سے ٹکرا گیا،انھوں نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق شخص علاقے کا ہی رہائشی بتایا جاتا ہے.
بن قاسم ٹاون تھانے کے علاقے پورٹ قاسم پی ایس او پمپ کے قریب ٹرالر کی ٹکر سے راہگیر بچہ جاں بحق ہو گیا جس کی لاش چھیپا ایمبولنس کے ذرئعے قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی ،متوفی راہ گیربچے کی عمر11 سال کے قریب ہے اور فوری طور پر متوفی بچے کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی۔
رات گئے سعید آباد تھانے کےعلاقے بلدیہ حب ریورروڈ کفایہ مال کے قریب ٹریفک حادثے میں زخمی ہونےوالا شخص سول اسپتال میں دم توڑگیا متوفی کی شناخت 35 سالہ زبیرولد دھنی بخش کے نام سے کی گئی ، حادثے میں 22 سالہ فہیم ولد کلیم اللہ زخمی بھی ہوا۔ سعید آباد پولیس نے حادثے سے لاعملی کا اظہار کیا ہے ۔۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل