Loading
آزاد جموں و کشمیر میں روز مرہ کی تمام سرگرمیاں معمول کے مطابق رواں دواں ہیں۔
مظفرآباد، میرپور، نیلم، بھمبر، جہلم ویلی اور لیپہ سمیت دیگر علاقوں کے شہریوں نے معمولاتِ زندگی کی بحالی کو خوش آئند قرار دے دیا۔
آزاد جموں و کشمیر کے شہریوں کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے ہر شہر اور گاؤں میں زندگی کی رونقیں لوٹ آئی ہیں اور شہری روزمرہ کے معمولات میں مصروف ہیں، سڑکوں پر ٹریفک کی روانی برقرار ہے، کاروباری سرگرمیاں بہتر ہو چکی ہیں، پُرامن ماحول کے ساتھ خطہ دوبارہ معاشی ترقی کی جانب گامزن ہوگا۔
آزاد جموں و کشمیر میں آئے سیاحوں نے بھی امن و امان کی بحالی پر حکومت کا شکریہ ادا کیا، امن کی فضا بہتر ہونے کے بعد اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیمی سرگرمیاں معمول پر آ گئی ہیں، عدالتی، انتظامی اورصحت کی سرگرمیاں بھی معمول کے مطابق ہیں۔
تعمیرات، مارکیٹوں، ورکشاپس اور دیگر شعبوں میں سرگرمیوں کے بعد محنت کش دوبارہ کام پر آنے لگے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل