Loading
پاکستان کی منفرد تہذیب اور قدرتی حسن نے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کی عالمی ورثے کی نئی عارضی فہرست میں جگہ بنا لی ہے۔
یونیسکو نے پاکستان کے 12 تاریخی و ثقافتی مقامات کو عالمی ورثے کی عارضی فہرست میں شامل کر لیا، جس کے بعد فہرست میں شامل پاکستانی مقامات کی مجموعی تعداد 37 ہوگئی ہے۔
یونیسکو کی عارضی فہرست میں شمولیت عالمی ورثے کا درجہ حاصل کرنے کی جانب پہلا اہم قدم ہے۔ نئے پاکستانی مقامات میں گندھارا، بدھ مت ورثہ، مغلیہ تعمیرات، صحرائی قلعے اور مقامی ثقافت نمایاں ہیں۔خیبر پختونخوا کے ضلع چترال کی وادیِ کیلاش سمیت 4 مزید مقامات کو بھی عالمی ورثے کی عارضی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
سندھ کے کوٹ ڈیجی، ناؤکوٹ اور عمرکوٹ کے تاریخی قلعے بھی یونیسکو کی عارضی فہرست کا حصہ بن گئے ہیں۔پنجاب کے پھروالہ قلعہ، روات قلعہ اور سلطان مقرب خان کا مقبرہ بھی عالمی ورثے کی عارضی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔
یونیسکو کی فہرست میں پاکستانی ثقافتی ورثے کی شمولیت سے قومی ورثے کے تحفظ، سیاحت اور مقامی معیشت کے فروغ، عالمی سطح پر پاکستان کی شناخت اور ثقافتی سفارت کاری کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل