Friday, November 27, 2026
 

اسلام آباد میں بیوٹیفکیشن، صفائی ستھرائی، دلکش برینڈنگ اور سکیورٹی کے خصوصی انتظامات  

 



غیر ملکی وفود کی آمد  کے موقع پر اسلام آباد بھر میں سی ڈی اے، ایم سی آئی و ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد میں بیوٹیفکیشن، صفائی ستھرائی، دلکش برینڈنگ اور سکیورٹی کے خصوصی انتظامات  کیے جا رہے ہیں۔  اس اہم موقع پر دارالحکومت کی اہم سرکاری عمارات اور ریڈ زون کو رنگا رنگ برقی قمقموں سے سجا دیا گیا، چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر اہم ترین شاہراہوں، انٹر چینجز اور پلوں پر دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرنے کیلئے سہ ملکی قومی پرچم بھی نصب کئے گئے ہیں۔ اسلام آباد بھر میں خوش آمدید سمیت دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرنے کیلئے ڈیجیٹل اسٹیمرز اور سکرینز پر پیغامات آویزاں  کردیے گئے، اسی طرح غیر ملکی وفود کی آمد کے موقع پر اہم  شاہراہوں پر پیچ ورک، لین مارکنگ، کرب اسٹونز سمیت ضروری تعمیر و مرمت کے کام بھی مکمل کیا گیا۔ جبکہ شہر کی اہم ترین شاہراہوں، گرین بیلٹس اور انٹرچینجز کے لوپس پر ہارٹیکلچر اور موسم سرما کی مناسبت سے پھول بھی لگائے گئے ہیں، سڑکوں، انڈر پاسز اور انٹر چینجز پر صفائی ستھرائی کے بھی غیر معمولی اقدامات کئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں، اسلام آباد پولیس و ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وفود کی آمد و رفت کے راستوں پر ٹریفک کیلئے بھی خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں، چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر سی ڈی اے، ایم سی ائی و ضلعی انتظامیہ کی تمام متعلقہ ٹیمیں فیلڈ میں موجود رہینگی چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ غیر ملکی وفود کی میزبانی ہمارے لئے باعثِ اعزاز ہے اور اس اہم موقع پر اسلام آباد کی خوبصورتی کو اجاگر کرنا ہماری ذمہ داری ہے،

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل