Loading
راولاکوٹ کے علاقے کھڑک میں مقامی تاجر سردار طاہر کی مارکیٹ کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع نے کہا کہ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح گروہ نے مارکیٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، واقعہ گزشتہ رات تقریباً 11 بجے پیش آیا، خود ساختہ بارودی مواد استعمال کیا گیا، مجھے اور دیگر مقامی تاجروں کو کچھ عرصے سے مسلح جتھے کے کارندے دکان کھولنے پر دھمکیاں دے رہے تھے۔
سردار طاہر نے کہا کہ دھمکیوں کا مقصد تاجروں کو ریاست کی حمایت ترک کرنے پر مجبور کرنا تھا، جب میں نے ان کی بات رد کی تو انہوں نے دھماکہ خیز مواد لگا کر دکان اڑانے کی کوشش کی۔
راولاکوٹ پولیس مجرم کے تعاقب میں مصروف ہے، راولاکوٹ پولیس نے کہا کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
ذرائع نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے اپنی حالیہ متفقہ قرارداد میں کالعدم کمیٹی سے وابستہ مسلح جتھوں کی پُرتشدد کارروائیوں کی شدید مذمت کی تھی، اسمبلی نے مسلح جتھے ختم کرنے اور غیر قانونی اسلحہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا تھا-
ذرائع نے کہا کہ اسمبلی کی قرارداد میں کہا گیا کہ پُرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، اسمبلی کی قرارداد سیکورٹی اداروں کے لئے واضح ہدایات دے چکی ہے، آزاد جموں اور کشمیر پولیس اس مسلح جتھے کے خلاف پرعزم طریقے سے مصروف عمل ہے-
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل