Friday, November 27, 2026
 

فوڈ ایگرو پاکستان 2026 میں کینیا کے ساتھ چاول کی برآمدات کا سب سے بڑا معاہدہ

 



پاکستانی کمپنی آربی انٹرنیشنل نے کینیا کی کمپنی فانا انویسٹمنٹ کو 15 ہزار میٹرک ٹن چاول فراہم کرنے کے لیے 7.5 ملین ڈالر کا معاہدہ کر لیا۔ معاہدہ فوڈ ایگرو 2026 کی نمائش میں طے پانے والا چاول کی برآمدات کا سب سے بڑا تجارتی معاہدہ ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی ایکسپو سینٹر میں مالدیپ کے وزیر سیاحت سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں فریقوں نے براہِ راست فضائی رابطوں اور اقتصادی تعاون کے وسیع تر لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں سرمایہ کاری اور کاروباری شراکت داری کے فروغ کے لیے ایس آئی ایف سی کے اہم کردار کو بھرپور انداز میں سراہا گیا۔ فوڈ ایگرو پاکستان 2026 تجارتی روابط کے فروغ، پاکستانی مصنوعات کی عالمی تشہیر اور برآمدات بڑھانے کا مؤثر پلیٹ فارم بن کر سامنے آیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل