Friday, November 27, 2026
 

کراچی رینج کا سندھ پولیس گیمز جیت کر اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع

 



کراچی رینج  نے سندھ پولیس گیمز جیت کر اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کرلیا۔ دفاعی چیمپئن نے مردوں  اور خوتین کے ٹائٹلزاپنے نام کیے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس کانسٹیبل غلام رسول نے11.93 سیکنڈز کے ساتھ مردوں کی 100 میٹرز کی دوڑ جیت لی۔  پولیس کانسٹیبل نوید اختر نے دوسری اور  پولیس کانسٹیبل عثمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔  کراچی  رینج کی  لیڈی پولیس کانسٹیبل  رضیہ 14.03 سیکنڈز کے ساتھ  خواتین کی  100 میٹرز کی دوڑ جیت کر تیز ترین خاتون ایتھلیٹ  بن گئیں۔ حیدرآباد کی شیلے دوسرے اور کراچی رینج کی طوبہ عمران تیسرے نمبر پر رہیں۔ سمندر کنارے ہونے والی 21 کلو میٹر کی ہاف میراتھن  کراچی ریجن کے پولیس کانسٹیبل  امجد علی نے جیتی۔ انہوں نے 21 کلو میٹر کا مقررہ فاصلہ 42 منٹ میں طے کیا۔ کراچی رینج ہی کے  نجم امیر نے دوسری اور ایس ایس یو کے  سردار نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین کی ہاف میراتھن کی پہلی تینوں پوزیشنز پر ٹریننگ برانچ نے قبضہ جمایا۔ لیڈی پولیس کانسٹیبل  افشاں ایک گھنٹہ 12 منٹ کے ساتھ اول رہیں۔ سنبل نے دوئم اور رابعہ ذوالفقار نے سوئم پوزیشن اپنے نام کی۔ ہفتہ کوپولیس ہیڈ کوارٹرز گارڈن پر اختتامی تقریب میں   وزیر اعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ مہمان خصوصی اور سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی  مہمان خاص ہوں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل