Friday, November 27, 2026
 

اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ سے ملاقات، پاک ترک مشترکہ امور پر گفتگو

 



نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آج اسلام آباد میں ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات مکہ دفاعی اتحاد کے اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی (SPDC) کے دوسرے اجلاس کے موقع پر ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعاون میں بڑھتی ہوئی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان خصوصاً تجارت، سرمایہ کاری، دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا  اور اتفاق کیا کہ مضبوط سیاسی تعلقات کو عملی اقتصادی فوائد میں تبدیل کیا جائے گا۔ دونوں ممالک نے مکہ معاہدہ برائے مشترکہ دفاع کے تحت قریبی رابطہ اور تعاون برقرار رکھنے پر اتفاق کیا تاکہ اس طرح مذاکرات، بات چیت اور کشیدگی میں کمی کے عمل کو فروغ دیا جا سکے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے پاکستان کی جانب سے پرتپاک میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔ علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی فعال سفارت کاری کو بھی سراہا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل