Friday, November 27, 2026
 

حکومت نے اگلے 3 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کردی

 



حکومت نے اگلے 3 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں کمی اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھا ہے اور آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ ترجمان اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین وفاقی حکومت کے منظور کردہ پرائسنگ میکنزم کے تحت کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر کمی کردی ہے، جس کے بعدپیٹرول کی نئی قیمت 312 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اوگرا نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت تین روز کے لیے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے  اور گزشتہ روز ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 346 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔ یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں کمی کرتے ہوئے فی لیٹر قیمت 313 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 346 روپے فی لیٹر کردی تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل