Wednesday, October 30, 2024
 

جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس؛ عمر ایوب سمیت دیگر کی ضمانتوں میں توسیع

 



 لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور عمر ایوب سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی۔ عمر ایوب ،مسرت چیمہ ،جمیشد چیمہ ،زین قریشی سمیت دیگر نے پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔ عدالت نے عبوری ضمانتوں میں 6 اگست تک توسیع کردی۔

عدالت نے پولیس کو تفتیش مکمل کرنے کا آخری موقع دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کے پاس جو بھی تفتیش ہے وہ آئندہ سماعت پر مکمل کرکے پیش کرے۔ پولیس نے مقدمے کا نامکمل ریکارڈ عدالت میں پیش کیا۔ پولیس انسپکٹر نے استدعا کی کہ امن و امان کی صورتحال کے باعث ملزمان سے تفتیش نہیں ہوسکی۔ عدالت تفتیش مکمل کرنے کے لیے مہلت فراہم کرے۔

اے ٹی سی جج نے استفسار کیا کہ آپ کو کتنا وقت درکار ہے۔ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال تو 2 دن پہلےتھی ۔ عبوری ضمانتیں 13 ماہ سے چل رہی ہیں آپ کو کتنا وقت چاہیے جس پر پولیس انسپکٹر نے جواب دیا کہ یکم محرم الحرام سے لیکر 10محرم تک لاء ان آرڈر کی ڈیوٹی ہوتی ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ جو ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے وہ تفتیش میں شامل ہوں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل