Loading
چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں انہوں نے پاک چین تعلقات کو غیر متزلزل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی اور علاقائی حالات میں کتنی ہی تبدیلی کیوں نہ آئے پاکستان اور چین کی دوستی چٹان کی طرح مضبوط رہے گی۔
چینی وزارت خارجہ کے مطابق بیجنگ میں ہونے والی ملاقات کے دوران وانگ ای نے کہا کہ پاک فوج دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے میں ہمیشہ اہم کردار ادا کرتی رہی ہے جبکہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان پاک چین لازوال اور آہنی دوستی پر فخر محسوس کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین کا عالمی مقام اور اثر و رسوخ مسلسل بڑھا ہے جسے دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چینی صدر کے پیش کردہ چار عالمی اقدامات اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو عالمی امن، استحکام اور ترقی کے فروغ میں اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات نے بین الاقوامی تعاون کو نئی سمت دی ہے۔
ملاقات میں باہمی تعلقات، علاقائی صورتحال اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل