Saturday, June 27, 2026
 

ایشین گیمز: چار ریسلرز پاکستان کی نمائندگی کریں گے

 



رواں برس جاپان میں شیڈول ایشین گیمز میں چار ریسلرز پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک ناگویا میں ہونے والے گیمز میں پاکستان کی جنب سے عنایت اللہ 74  کلوگرام، محمد عبداللہ 65 کلو  گرام، نعمان ذکا 86 کلو گرام اور محمد  گلزار 97 کلو گرام کیٹگری میں شرکت کریں گے۔ ایشین گیمز میں پاکستان ویمن اور مینز کرکٹ ٹیمیں بھی حصہ لیں گی ۔ہاکی ٹیم بھی ان گیمز کا حصہ ہوگی،پاکستان کے دو سو رکنی دستے کی شرکت متوقع  ہے۔ فیڈریشنز کو 10 جون تک حتمی سکواڈ بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل