Loading
بھارت میں ایک حیران کن اور انوکھا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک کرکٹ میچ کے دوران ٹریکٹر کے ذریعے پچ کو تباہ کر دیا گیا، جس کے باعث میچ منسوخ کرنا پڑ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مہاراشٹر کے ضلع جلگاؤں میں پیش آیا، جہاں ’رورل ایم ایل اے کپ‘ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جاری تھا۔
رپورٹ کے مطابق میچ کے دوران اچانک ایک نوجوان ٹریکٹر لے کر میدان میں داخل ہوا اور سیدھا کرکٹ پچ کی طرف بڑھا۔ اس نے ٹریکٹر کے ذریعے وکٹیں توڑ دیں اور پچ کو مکمل طور پر کھود کر ناقابلِ استعمال بنا دیا۔ اس غیر متوقع واقعے پر کھلاڑی اور تماشائی حیران رہ گئے جبکہ میدان میں افراتفری پھیل گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق ٹریکٹر چلانے والا نوجوان بغیر کسی خوف کے نقصان پہنچانے کے بعد موقع سے نکل گیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ اقدام مبینہ طور پر ایک مقامی بااثر شخصیت کو میچ میں مدعو نہ کیے جانے پر کیا گیا۔ کہا جا رہا ہے کہ اسی شخصیت کے ایک حامی نے غصے میں آ کر یہ حرکت کی۔
View this post on Instagram
پچ کے مکمل طور پر خراب ہونے کے بعد حکام نے صورتحال کا جائزہ لیا اور میچ کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔
واقعے پر عوام کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا ہے، تاہم آخری اطلاعات تک پولیس میں اس حوالے سے کوئی باضابطہ شکایت درج نہیں کرائی گئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل