Wednesday, April 22, 2026
 

1.5 ٹریلین ڈالر کے ساتھ امریکی تاریخ کا سب بڑا دفاعی بجٹ سامنے آگیا

 



امریکا کے لیے مالی سال 2027 کے دفاعی بجٹ میں غیر معمولی اضافہ تجویز کیا گیا ہے، جس کے تحت بجٹ میں تقریباً 42 فیصد تک اضافہ کیا جائے گا۔ پینٹاگون کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق مجوزہ دفاعی بجٹ 1.5 ٹریلین ڈالر تک پہنچ سکتا ہے جو امریکی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی بجٹ ہوگا۔ رپورٹس کے مطابق اس بھاری بجٹ میں بحری جہازوں، جدید جنگی طیاروں اور میزائل دفاعی منصوبے ’گولڈن ڈوم‘ کے لیے تقریباً 750 ارب ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس بجٹ کا بڑا حصہ جدید ہتھیاروں اور نئی ٹیکنالوجی کی ترقی پر خرچ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ڈرون اور اینٹی ڈرون سسٹمز کے لیے 74 ارب ڈالر جبکہ اسپیس ڈیفنس پروگرامز کے لیے 75 ارب ڈالر سے زائد رقم مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ مزید برآں ’گولڈن ڈوم‘ میزائل دفاعی منصوبے کے لیے 18 ارب ڈالر جبکہ امریکا میکسیکو بارڈر کی سکیورٹی کے لیے 2.3 ارب ڈالر رکھنے کی تجویز بھی شامل ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس بڑے اضافے کی ایک وجہ حالیہ عالمی کشیدگی اور جنگی صورتحال ہے، جس کے باعث امریکا اپنے دفاعی نظام کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل