Loading
امریکا نے ایران کو اسلحہ فراہم کرنے والے نیٹ ورک کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق 14 افراد اور کمپنیوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ پابندیاں ایران کے اسلحہ نیٹ ورک کو نشانہ بنانے کے لیے عائد کی گئی ہیں، جس کے ذریعے مختلف ذرائع سے ہتھیاروں کی فراہمی جاری تھی۔
محکمہ خزانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ان اقدامات کا مقصد ایران کی عسکری صلاحیتوں کو محدود کرنا اور اسلحہ کی ترسیل کے نظام کو کمزور کرنا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق پابندیوں کی زد میں آنے والے اہداف میں ایرانی طیارے بھی شامل ہیں، جبکہ اس نیٹ ورک سے جڑے عناصر ترکیہ اور امارات سمیت مختلف ممالک میں موجود ہیں، جنہیں بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ نئی پابندیاں خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں لگائی گئی ہیں، اور اس سے امریکا اور ایران کے درمیان تعلقات مزید کشیدہ ہونے کا خدشہ ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل