Monday, September 08, 2025
 

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ: ٹکٹس، افتتاحی تقریب کی تفصیلات جاری

 



انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے ٹکٹنگ کے شیڈول اور افتتاحی تقریب کی تفصیلات کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نامور بھارتی گلوکارہ شریا گھوشل ویمنز ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔ Exciting news ???? India’s musical pride @shreyaghoshal will get Guwahati grooving at the @cricketworldcup Grand Opening Ceremony ahead of the tournament opener between @BCCI and @OfficialSLC on September 30 ???? Details ???? https://t.co/XRP281vd9c pic.twitter.com/MoJBmtk7rS — ICC (@ICC) September 4, 2025 رواں سال کا میگا ایونٹ بھارت کے چار شہروں اور سری لنکن دارالحکومت کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ شائقین کو محض کرکٹ ہی نہیں بلکہ ثقافت، موسیقی اور کھیل کے حسین امتزاج سے بھی روشناس کرایا جائے گا۔ بھارت اور سری لنکا کے درمیان گوہاٹی میں افتتاحی میچ سے قبل عالمی شہرت یافتہ بھارتی گلوکارہ شریا گھوشل تقریب میں پرفارم کریں گی۔ افتتاحی تقریب کو رنگارنگ اور ثقافتی جھلک سے مزین کرنے کے لیے خصوصی ویژولز اور گراؤنڈ پر تھیمیٹک سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔  شائقین کے لیے ایک اور خوشخبری یہ ہے کہ رواں ورلڈ کپ کی ٹکٹوں کی قیمتیں ریکارڈ حد تک کم رکھی گئی ہیں۔ بھارت میں لیگ میچز کے ٹکٹ ابتدائی مرحلے میں صرف 100 روپے میں دستیاب ہوں گے، یہ قیمت کسی بھی آئی سی سی ایونٹ کی تاریخ میں سب سے کم ہے، اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ شائقین کو گراؤنڈز میں لانا ہے تاکہ وہ ویمنز کرکٹ کے فروغ میں کردار ادا کر سکیں۔ ????????’???? ???????????????? ???????????? ???????????????????????????? ???? The #CWC25 tickets are now available at record low prices in an exclusive pre-sale access ????https://t.co/XRP281vKYK — ICC (@ICC) September 4, 2025 ٹکٹس کی فروخت کا آغاز گزشتہ شام ہوگیا، ابتدائی چار روزہ خصوصی پری سیل ونڈو ‘گوگل پے‘ صارفین کے لیے مختص کی گئی ہے، وہ آٹھ ستمبر شام سات بجے تک ٹکٹس خرید سکتے ہیں۔ Get your ICC Women’s @CricketWorldCup tickets now through the exclusive Google Pay ticket window. ????️ Early bird offers are live — don’t miss out! #CWC25 Book your tickets now ➡️ https://t.co/x4bsB7R90P pic.twitter.com/IwFZqdgeRw — ICC (@ICC) September 4, 2025 دوسرے مرحلے کی عام فروخت نو ستمبر کو رات آٹھ بجے سے شروع ہوگی جس میں باقی شائقین کو بھی ٹکٹ حاصل کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ ابتدائی مرحلے میں تمام راؤنڈ رابن میچزکے ٹکٹ دستیاب ہوں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید میچز کے لیے ٹکٹنگ کا آغاز کیا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل