Loading
پولیس نے ڈہرکی میں کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا، برآمد کردہ اسلحہ کچے کے ڈاکوؤں کو سپلائی کیا جانا تھا۔ ڈی ایس پی ڈہرکی عبدالقادر سومرو نے پریس کانرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈہرکی کے علاقے سانکو میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر ٹارگٹڈ کارروائی کی جس کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ قبضے میں لیا گیا جس میں کلاشنکوف، میگزین اور گولیاں شامل ہیں۔ ڈی ایس پی ڈہرکی کا کہنا تھا کہ مذکورہ اسلحہ کچے کے ڈاکوؤں کو سپلائی کیا جانا تھا، انہوں نے بتایا کہ پولیس کی کارروائی کے دوران ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تاہم جلد انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔ ڈی ایس پی عبدالقادر سومرو کے مطابق اسلحہ سپلائی میں مزاری گینگ ملوث ہے، واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل