Saturday, September 06, 2025
 

وطن پر جان نچھاور کرنے والے شہید کیپٹن سلمان سرور کے والد کا حوصلہ اور ان کی شہادت پر فخر

 



کیپٹن سلمان سرور شہید کا تعلق لاہور سے ہے جنہوں نے 2005 میں فوج میں شمولیت اختیار کی اور 14 مئی 2013 کو خیبر  میں دہستگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ شہید نے ایف سی کے پی نارتھ میں بطور والنٹیر اپنی خدمات پیش کیں، شہید نے نہ صرف بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا بلکے انکے ناپاک عزائم کو بھی خاک میں ملاتے ہوئے وطن پے جان نچھاور کی۔ شہید کے والدین عزم و حوصلے کی ایک عظیم مثال ہیں، شہید نے بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہونے کے بعد بھی اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اپنے جوانوں کی حفاظت کو ترجیح دی۔  والد کیپٹن سلمان سرور شہید نے کہا کہ اپنے ملک کو بچانے کے لئے جانیں دینا پڑتی ہیں اور مجھے فخر ہے کہ میرے بیٹے نے ملک کی حفاظت کی خاطر اپنی جان دی۔ ان کا کہنا تھا کہ آزادی مفت میں نہیں ملتی۔ اسکی قیمت ہم اپنی جانیں دے کے چکاتے ہیں اور آئندہ بھی خوشی خوشی ملک کی خاطر اپنی جان قربان کریں گے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل