Loading
وہاڑی میں کبڈی میچ کے دوران کھلاڑی ماکھاجٹ جہانیاں منڈی والا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق ماکھا جٹ کو وہاڑی میں میچ کے دوران دل کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ گر گئے اور بعدازاں انتقال کرگئے۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر شافع حسین اور سیکرٹری محمد سرور رانا نے ماکھاجٹ جہانیاں منڈی والا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ محمد سرور کا کہنا ہے کہ نوجوان کھلاڑی کے میدان میں انتقال پر بہت افسوس ہوا ہے، دعا ہے کہ اللہ اہل خانہ کو صبر عطا فرمائے۔ https://www.facebook.com/100064471008890/videos/1739368956731387/?rdid=37tA8WzTO2F7ffsb&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fv%2F1KeQUfjG9Z%2F
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل