Loading
انٹرسیک دبئی 2026 کا آغاز، اگلے سال 12 جنوری کو دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر، متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔ یہ نمائش دنیا کی سب سے بڑی اور مستند بین الاقوامی نمائش ہے جو سیکیورٹی، سیفٹی اور فائر پروٹیکشن کے شعبوں کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے، جہاں صنعت کے ماہرین جدید رجحانات اور اختراعات دریافت کر سکتے ہیں۔ اس سال ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) ایک خصوصی پاکستان پویلین قائم کرے گی، جہاں سبسڈائزڈ اسٹالز پاکستانی کمپنیوں کو فراہم کیے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد سیفٹی اور ہیلتھ، فائر اینڈ ریسکیو سمیت اہم شعبوں میں پاکستانی برآمدات کو فروغ دینا ہے۔ یہ پاکستانی کمپنیوں کے لیے اپنی مصنوعات کو عالمی سطح پر پیش کرنے کا بہترین موقع ہے۔ انٹرسیک دبئی 2026، دنیا بھر سے 61 ممالک کے 1,200 سے زائد نمائش کنندگان اور تقریباً 140 ممالک کے 50,000 سے زیادہ وزیٹرز کی آمد متوقع ہے، جن میں پروکیورمنٹ اسپیشلسٹس، سرکاری عہدیداران، ماہرینِ جدت اور صنعت کے رہنما شامل ہوں گے۔ گزشتہ سال 2025 میں پاکستان سے 13 کمپنیاں شریک ہوئیں، جن میں شامل تھیں: ایسکارٹ ایڈوانس پرائیویٹ لمیٹڈ، فاروق گارمنٹس، ایچ اینڈ ایف اپیرلز، ہلٹن انٹرپرائزز، ماسٹر ٹیکسٹائلز، ایم۔ آر سنز، نیو کلیکشن، نیو روز انڈسٹریز، رشید احمد اینڈ سنز، اسٹیچ رائٹ پرائیویٹ لمیٹڈ، سپر ٹچ، سوئس پرو اسپورٹس ایم ایف جی پرائیویٹ لمیٹڈ اور سوئس پرو ایم ایف جی کمپنی۔ اس سال سبسڈی اسٹال صرف 11لاکھ 54ہزار میں دستیاب ہے جبکہ براہِ راست اسٹال کی قیمت 19لاکھ 53ہزار ہے۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 ستمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل