Loading
بانی تحریک انصاف اور علیمہ خان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پی ٹی آئی نے تمام ارکان قومی اسمبلی کو کل اڈیالہ پہنچنے کا حکم دے دیا۔ ذرائع کے مطابق کل تمام ایم این ایز اڈیالہ جیل پہنچیں گے، ایم این ایز کو کل وقت بتایا جائے گا جس کے مطابق اڈیالہ آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق چیف وہپ عامر ڈوگر کو تمام ایم این ایز کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، پارٹی نے ہدایت کی ہے کہ تمام ایم این ایز اپنے اپنے حلقوں سے آج رات ہی واپس اسلام آباد پہنچ جائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کل صبح تمام ایم این ایز کو وقت بتایا جائے گا جس پر ہر صورت عمل کرنا ہوگا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل