Loading
پاک کالونی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لیجائی گئی۔ ایس ایچ او پاک کالونی انور علی نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ مچھلی مندی کباڑ مارکیٹ پنکھا ہوٹل کے قریب پیش آیا ہے، مقتول کی شناخت 35 سالہ عمر فاروق کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ لین دین کا تنازعہ معلوم ہوا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کی گولیوں کے خول ملے ہیں جبکہ مقتول اسی علاقہ کا رہائشی تھا اور اس حوالے سے مقتول کے اہلخانہ سے بھی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے ۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل