Tuesday, September 09, 2025
 

کراچی: گٹر کی صفائی کے دوران خاکروب دم گھٹنے سے جاں بحق

 



لانڈھی میں گٹر میں کام کے دوران دم گھٹنے سے خاکروب جاں بحق جبکہ  دوسرا شہری بے ہوش ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی شام لانڈھی مرتضیٰ چورنگی پر واقعے سونا بریڈ کمپنی کے قریب گٹر میں صفائی کے کام کے دوران خاکروب گٹر میں پھنس گیا۔ ساتھی کو ڈوبتا دیکھ کر دیگر عملے نے مدد کی کوشش کی اس ہی اثناء میں راہ گیر شہری خاکروب کو بچانے کیلئے گٹر میں کود گیا۔ جسکے بعد 40 سالہ محسن ولد معیز نامی شہری کو نیم بے حوشی کی حالت میں نکال لیا گیا جبکہ کام کیلئے گٹر میں جانے والے خاکروب کی لاش بھی نکال لی گئی۔لاش اور نیم بے ہوش شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ شرافی گوٹھ قمر عباس کے مطابق خاکروب کی شناخت 50 سالہ اقبال مسیح کے نام سے ہوئی ۔جو گٹر کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے جاں بحق ہوا۔ خاکروب کو بچانے کیلئے گٹر میں جانے والے شہری کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ خاکروب کو کمپنی کی جانب سے صفائی کیلئے بلایا گیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل