Tuesday, September 09, 2025
 

حنیف محمد ٹرافی: تیسرا راؤنڈ بارش سے متاثر ہونے کا اندیشہ

 



چار روزہ حنیف محمد ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں بدھ سےکراچی میں ہونے والے گروپ بی کے تیسرے راؤنڈ کے میچز بارش سے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ پی سی بی نے پنجاب میں ہونے والے گروپ اے کے میچز کو ایک دن کے لیے موخر کر دیا۔جنوبی پنجاب میں ہونے والی شدید بارشوں کے سبب اب تیسرے راؤنڈ کے میچز 11 سے 14 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔ حیدرآباد کا کوئٹہ سے عباسی اسپورٹس کمپلیکس، رحیم یار خان، لاہور بلوز کا آزاد جموں و کشمیر سے ڈرنگ اسٹیڈیم، بہاولپور اور کراچی وائٹس کا فیصل آباد سے ملتان اسٹیڈیم پر مقابلہ ہوگا۔ گروپ بی میں 13 سے 16 ستمبر ہونے والے میچز میں کراچی بلوز کا ڈیرہ مراد جمالی سے نیشنل بینک اسٹیڈیم، لاڑکانہ کا فاٹا سے اسٹیٹ بینک اسپورٹس کمپلیکس اور راولپنڈی کا ملتان ریجن سے یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر مقابلہ طے ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں اگلے تین یوم کے دوران بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ دوسرے راؤنڈ کے اختتام پر گروپ اے میں کراچی وائٹس 36 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے،اسی گروپ میں آزاد جموں و کشمیر 23، فیصل آباد 21 ،حیدرآباد 19، لاہور بلوز 13 اور کوئٹہ ریجن 5 پوائنٹس پانے میں کامیاب ہوا ہے۔ گروپ بی میں راولپنڈی اور ملتان 33، 33 پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ طور پر سر فہرست ہیں،لاڑکانہ 32، فاٹا 29، کراچی بلوز 15 اور ڈیرہ مراد جمالی6 پوائنٹس کے ساتھ دوڑ میں شریک ہیں،راؤنڈ رابن لیگ کی بنیاد پر ہونے والے ایونٹ میں ہرپول کی سرفہرست ٹیم پریمیئر فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی میں جگہ بنائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل