Loading
ہاکس بے کے ساحل پر ڈوبنے والے نوجوان کی لاش سمندر سے نکال لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح ہاکس بے سینڈز پٹ کے قریب 18 سالہ نوجوان علی حیدر ولد اعجاز حسین سمندر میں ڈوب گیا تھا۔ اطلاع ملنے پر ایدھی رضاکاروں نے لاش کی تلاش شروع کی تھی۔ تاہم، اندھیرے کے باعث تلاش کا عمل روک دیا گیا ۔ پیر کی صبح شروع کئے جانے والے ریسکیو آپریشن کے دوران دوپہر میں سمندر میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش نکال لی گئی جسکے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ضابطے کی کارروائی کے لیے ماڑی پور تھانے منتقل کیا گیا۔ ایس ایچ او سردار عباسی کے مطابق متوفی گلستان جوہر کا رہائشی تھا جو اتوار کے روز اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ہاکس بے سینڈز پٹ پر پکنک منانے آیا تھا۔ لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثہ کے حوالے کردی گئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل